علی گڑھ (پی این آئی)بھارت کے شہر علی گڑھ میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث علاج نہ ہونے پر ٹی بی کا مریض جان سے چلا گیا، متوفی کی میت کو شمشان گھاٹ تک پہنچانے کیلئے اس کی بیٹیوں نے کاندھا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں اس وقت لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں
جب لوگوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بیٹیوں نے اپنے والد کی میت کو کندھا دیا۔علی گڑھ کا رہائشی سنجے پانچ بیٹیوں کا باپ تھا اور چائے بیچ کر اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔ سنجے کی پانچ میں سے صرف ایک لڑکی کی شادی ہوئی ہے، وہ ٹی بی کا مریض تھا لیکن ملکی حالات کے باعث اپنا علاج نہیں کرا سکا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ 45 سالہ سنجے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس لاک ڈاؤن میں سنجے کی بیماری سنگین ہو گئی تھی۔ تاہم وہ گذشتہ 6 ماہ سے ٹی بی کا علاج سرکاری ہسپتال میں کروا رہے تھے لیکن لاک ڈاؤن میں علاج کرانا مشکل ہوگیا تھا۔سنجے کو بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا اور لاک ڈاؤن کہ وجہ سے اس کی میت کو شمشان گھاٹ پہنچانے کے لیے چار کندھے بھی نہ مل سکے، اس صورتحال میں متوفی کی بیٹیوں نے باپ کی میت کو کندھا دے کر شمشان گھاٹ پہنچایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں