امریکی صدر ٹرمپ نے بھی یوٹرن لے لیا، کورونا کے علاج کے حوالے سے تجویز واپس لے لی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا میں رہنے کے شوقین ہیں اور شاید اسی وجہ سے وہ اکثر اوقات بلا سوچے سمجھے عجیب و غریب بیانات دیتے رہتے ہیں۔گذشتہ روز کورونا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے وائرس کے علاج کے لیے جسم میں الٹرا وائلٹ شعاعیں اور جراثیم کش محلول داخل

کرنے کی احمقانہ تجویز پیش کی تھی۔ٹرمپ کی اس تجویز کے بعد جہاں ماہرین نے ان پر سخت تنقید کی وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا۔آج امریکی صدر جب وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے لیے آئے تو اپنے بیان سے منحرف ہوگئے اور ان کا کہنا تھا کہ میرے بیان کوتوڑمروڑ کر پیش کیا گیا میں نے ایسا طنزیہ کہا تھا۔بریفنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خلاف معمول صحافیوں کے سوالات سے پہلے ہی کانفرنس روم چھوڑکر چلے گئے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کی تجویز پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ‘ٹرمپ بالکل غلط اورغیر ذمہ دار ہیں، اگر آپ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں تو وائرس آپ کے خلیوں کے اندر ہے اور اسے مارنے کے لیے اگر کسی جراثیم کش دوا کا استعمال کیا جائے گا تو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ آپ خود بھی مر جائیں گے‘۔گذشتہ ماہ کینیا میں ایک مذہبی پیشوا نے اپنی پیروکاروں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول پی لیا تھا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ مارچ ہی میں ایران میں کورونا وائرس سےبچنےکے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے ممنوعہ کیمیکل میتھانول پی لیا تھا جس کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار کے قریب کی حالت خراب ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close