خلیجی ملکوں میں کورونا کا دباؤ کم، کاروبار کھنے لگے، دیہاڑی دار پاکستانی مزدوروں کی روٹی آسان ہو جائے گی

عجمان (پی این آئی) دبئی کے بعد عجمان میں بھی شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور ہیئر سلون کھولنے کی اجازت دے دی گئی، اماراتی شہر میں 26 اپریل بروز اتوار سے صبح 6 سے رات 10 بجے تک لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن اور

کرفیو نافذ ہے تاہم اب رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر اسلامی ممالک میں عائد پابندیوں میں کچھ نرمی کی گئی ۔سعودی عرب میں ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کیلئے سہ پہر 3 بجے سے صبح 3 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں یکم رمضان سے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے اور دوپہر 12 سے روزانہ 10 گھنٹے شاپنگ مالز کھلیں گے جبکہ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔امارات میں جاری ڈس انفیکشن مہم کے اوقات کار میں بھی کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رمضان المبارک کی آمد کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈس انفیکشن مہم پورے دن میں چند گھنٹے کیلئے چلائی جائے گی۔ ماہ مقدس کے دوران ڈس انفیکشن مہم رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک چلے گی۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی میں گزشتہ ماہ سے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ تھا جسے ختم کر دیا گیا ہے۔ کرفیو اب رات 10 سے صبح 6 بجے تک نافذ ہوتا ہے۔ جبکہ دبئی کے بعد عجمان میں بھی پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور ہیئر سلون کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔26 اپریل بروز اتوار سے عجمان میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور ہیئر سلون کھل جائیں گے۔ تاہم لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ورنہ ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایک شخص کو دن میں 4 گھنٹے سے زائد باہر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close