برازیل (پی این آئی) کورونا اب لاطینی امریکا پر چڑھ دوڑا، برازیل میں 3ہزار 700 سے ہلاکتیں، 54 ہزار سے زائد متاثر۔چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد پوری دنیا میں ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے ۔ امیر ملک ہو یا غریب، ہر
کوئی اس کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی والے منظر دیکھنے میں آئے ہیں ۔ امریکہ کے بعد اٹلی اور اسپین میں کورونا کی تباہی نے سب کو حیران کر دیا تھا۔لیکن اب برازیل میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کی تباہی میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شاید برازیل کورونا وائررس کا اگلا ہاٹ سپاٹ بن جائے۔ برازیل کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں مجموعی کیسز کی تعداد 54 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 3704 افراد کورونا کا شکار ہوکر ہلاک ہو گئے ہیں ۔برازیل کے ہسپتالوں میں مریضوں کے رش کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈھیروں قبریں کھودی جا رہی ہیں۔ تدفین کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زیادہ افراد کی تدفین کر رہے ہیںجو معمول سے کہیں زیادہ ہے۔جبکہ دوسری جانب برازیل کے صدر کی جانب سے ابھی تک اس بات پر اثرار کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس ایک معمولی مرض ہے۔خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 28 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کردیا ہے جبکہ 1 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ تا ہم لوگوں کو دنیا بھر میں آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں