واشنگٹن(پی این آئی)امریکی ریاستوں اوکلاہوما، ٹیکساس اور لوئزیانا میں طوفان نے تباہی مچا دی، خراب موسم سے منسلک مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔طوفان کے باعث ٹیکساس کے ڈیڑھ لاکھ افراد بجلی کے بغیر گزارا کر رہے ہیں، اوکلاہوما کے ایک قصبے میں فیکٹری سے نکلنے والے مزدور طوفانی
بگولے میں پھنس گئے۔ بگولے نے ایک مزدور کو چار سو میٹر دور پھینک دیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔اسی قصبے میں بگولے سے ایک شخص کی کار اُڑ کر دور جا گری جس سے وہ بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹیکساس میں بھی طوفانی بگولوں نے گھروں کو نقصان پہنچایا جس سے 3 افراد ہلاک ہو گئے اور لوئزیانا میں ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں