لبنانی خاتون کو فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔ ملزم گرفتار

طرابلس(پی این آئی)لبنان میں فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کی جانے والی خاتون کو بازیاب کراکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔عرب خبر رساں ادارے کےمطابق لبنان میں ایک نائیجیرین خاتون کی فروخت کے لیے فیس بک پر اشتہار دیا گیا جس میں خاتون کے پاسپورٹ کی تصویر لگاکر خاتون کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر

لکھی گئی۔ملزم نے خاتون کا پاسپورٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے عربی میں لکھا کہ نائیجیریا کی گھریلو ملازمہ نئی قانونی دستاویزات کے ساتھ فروخت کے لیے دستیاب ہے، اس کی عمر 30 سال ہے اور وہ بہت فعال اور صاف ستھری ہے جب کہ اس شخص نے خاتون کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر مقرر کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کیا جس پر سرکاری حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کرالیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ خاتون کی عمر 30 سال کے قریب ہے اور وہ مغربی نائیجیریا کی رہائشی ہے۔لبنانی حکام نے خاتون کی فروخت کا اشتہار لگانے کے الزام میں ایک شخص کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close