کورونا کی تباہی اپنی جگہ لیکن افریقہ کو ملیریا سے زیادہ ہلاکتوں کا ڈر ہے، عالمی ادارہ صحت

جینوا(پی این آئی)عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے افریقی ممالک سے ملیریا سے بچاؤ کےلیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ فوری

اقدامات نہ کیے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر متشیڈیسو موتی کے مطابق اس سال سب صحارا افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000ء کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوں گی،2014ء اور 2016ء میں ایبولا کے پھیلاؤ میں زیادہ اموات پہلے سے قابو میں آنے والی بیماریوں سے ہوئیں۔ادھر عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانو گیبریئس نے خبردار کیا ہے کہ خسرہ اور پولیو ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر سے سر اٹھا سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close