فوری اقدامات کریں ورنہ جولائی تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ تک ہو سکتی ہے، عالمی ادارے کی وارننگ

جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 115 سے زائد اضلاع اس وائرس کی لپیٹ

میں آ چکے ہیں جن میں زیادہ تر پنجاب اور سندھ میں ہیں۔۔ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسیس کے مطابق وبائی مرض کے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ’ملک میں غریبوں کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے۔ ہمیں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنا ہو گا۔‘ انہوں نے کہا کہ’حکومتی منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے ساڑھے 59 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔ منصوبے کے تحت یہ رقم کمزور ترین طبقات کی معاونت، رابطے میں بہتری، وائرس کے پھیلاؤ پر نظر رکھنے اور لیبارٹریوں، انتظامات میں اضافے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات اور مختلف برادریوں میں کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں