کورونا وائرس سورج کی تیز روشنی سے ختم ہو جائے گا، امریکی ماہرین کی نئی تحقیق نے امید کی شمع روشن کر دی

نیو یارک (پی این آئی) ایک اعلی امریکہ عہدے دار نے اعلان کیا ہے کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق کرونا وائرس سورج  کی روشنی میں تیزی سے ختم ہو جائے گا۔یہ تحقیق ابھی عام نہیں کی گئی کیونکہ اس کے مزید جائزے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ڈپارٹمنٹ آف دی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے

مشیر ولیئم برائن نے وائیٹ ہاؤس میں جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ الٹرا وائلٹ (ماورائے بنفشی) شعاعوں کے جراثیم پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ موسم گرما کے دوران کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا: ’سب سے زیادہ اہم بات جو اب تک ہمارے مشاہدے میں آئی ہے وہ یہ ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ سطح اور ہوا میں موجود وائرس کو مارنے میں سورج کی روشنی کے اثرات طاقتور ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ولیئم برائن نے مزید بتایا کہ ’ہم نے درجہ حرارت اور نَمی کے ساتھ بھی ایسے اثرات دیکھے ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافہ اور نمی یا دونوں عام طور پر وائرس کے لیے کم موافق ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close