ترک حکومت کا نیا کارنامہ، غریبوں کے راشن کے لیے مسجدیں عارضی طور پر سپر مارکیٹ میں تبدیل

استنبول (پی این آئی) کورونا وائرس کے باعث دیگر ممالک کی طرح ترکی میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے وہاں بھی غریب افراد کھانے پینے کی ضروری اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں جن کی مدد کے لیے ہر ممکن کوششں کی جا رہی ہے۔ایسے میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع دیدیمن مسجد غریبوں کی مدد

کے لیے عارضی طور پر سپر مارکیٹ میں تبدیل کردی گئی ہے۔ دیدیمن مسجد کے احاطے میں رکھے ریکس کو کھانے پینے کی اشیاء سے بھر دیا گیا ہے، تاکہ مستحقین آئیں اور ضروری اشیاء اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔راشن لینے کے دوران صرف دو ضرورت مندوں کو ماسک اور گلوز کے ساتھ اندر بلایا جاتا ہے۔ باقی افراد جب تک باہر انتظار کرتے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جو احتیاطی تدابیر ہیں ان پر بھرپور عمل کیا جائے۔واضح رہے کورونا وائرس سے امریکامیں 2 ہزار سے زائداموات اور 98 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ جبکہ مہلک وبا سے اب تک 210 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔ جس میں 1 لاکھ 83 ہزار 8 سو 20 اموات اور 26 لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں