ٹرمپ نے امریکی جہازوں کو روکنے والی ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا، خطے میں کشیدگی کا خطرہ

واشنگٹن(پی این آئی)ٹرمپ نے امریکی جہازوں کو روکنے والی ایرانی کشتیوںکو تباہ کرنے کا حکم دے دیا، خطے میں کشیدگی کا خطرہ۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ایران کی ہر اس جنگی کشتی کو تباہ کردیں جو امریکہ کے جہازوں کو سمندر میں ’ہراساں‘ کرے۔فرانسیسی

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حکم ایک ہفتہ قبل پیش آنے والے واقعے کے بعد دیا گیا ہے جب ایرانی پاسداران انقلاب کی 11 چھوٹی جنگی سپیڈ بوٹس نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے بحری جہازوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔انہوں نے اس بارے میں بدھ کو اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’میں نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ ایسی کسی بھی یا تمام ایرانی جنگی کشتیوں کو تباہ کر دیں جو ہمارے بحری جہازوں کو ہراساں کریں۔دوسری طرف امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکہ کے ساتھ بڑھتی کشمکش کے دوران بدھ کو ایرانی پاسداران انقلاب نے کئی ناکامیوں کے بعد ایک فوجی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے سیٹیلائٹ لانچ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جسے پاسداران انقلاب نے ’نُور‘ یا روشنی کا نام دیا ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور پینٹاگون اس طرح کے سیٹیلائٹ لانچ کو ایران کے بیلیسٹک میزائل پروگرام کا حصہ قرار دیتے رہے ہیں، تاہم پر فوری ردعمل دینے سے انکار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close