کورونا کے حملے، 24گھنٹے میں 2750امریکیوں کی موت پر ٹرمپ بو کھلا گیا، مدد طلب کرنے پر غور

امریکا(پی این آئی)امریکا میں کورونا وائرس کی وباء سے ایک دن میں ریکارڈ 2 ہزار 750 اموات ہوئی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار نئے مریض سامنے آ گئے۔امریکا میں کوروناسے ہلاکتیں 45 ہزار ہو گئیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد 8 لاکھ سے زیادہ ہیں۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی

دوسری لہر موجودہ وباء سے زیادہ خطرناک ہوگی۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں اب تک اس موذی وباء سے 19 ہزار 693 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 555 کورونا مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 45 ہزار 343 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 175 ہو گئی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 90 ہزار 859 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 ہزار 973 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 لاکھ 65 ہزار 905 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 77 ہزار789 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16 لاکھ 91 ہزار 209 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 297 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 96 ہزار 907 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close