کل پہلا روزہ ہو گا، پہلا اسلامی ملک جس نےسرکاری طور پر اعلان کر دیا

قائرہ (پی این آئی)پہلا اسلامی ملک جس نے سرکاری سطح پر یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا اعلان کر دیا، عرب اسلامی ملک مصر کے حکام نے جمعہ 24 اپریل کو ماہ مقدس کے آغاز کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مصر رمضان المبارک کے آغاز کا سرکاری اعلان کرنے والا دنیا کا پہلا اسلامی ملک بن

گیا ہے:مصر کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ کو ہوگا، ملک میں ماہ مقدس کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں، یوں 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔جبکہ پاکستان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا، یوں ملک میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔دوسری جانب کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ سے ہوگا، ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی 2020 بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close