کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاریاں، تجربات کیلئے خود کو پیش کرنیوالے رضاکاروں کیلئے لاکھوں روپے مختص کر دیئے گئے ، تفصیلات جاری

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس جہاں لوگوں کے روزگار نگلتا جا رہا ہے وہیں اس کی وجہ سے کچھ لوگوں کے لیے پیسے کمانے کا موقع بھی ہاتھ آ گیا ہے۔ برطانیہ میں سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے لیے انہیں سینکڑوں رضاکاروں کی ضرورت ہے۔ برطانیہ میں

امپیرئیل کالج لندن اور آکسفورڈ دونوں کے سائنسدانوں نے ویکسینز تیار کر لی ہیں۔ آکسفورڈ کے سائنسدان جون کے مہینے سے انسانوں پر اس کے تجربات شروع کریں گے اور اس کے بعد امپیرئیل کالج لندن کے سائنسدان بھی انسانوں پر تجربات کا آغاز کریں گے۔رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ کے سائنسدانوں کو ان تجربات کے لیے 510رضاکاروں کی ضرورت ہے اور ان کے لیے لندن، برسٹل اور ساؤتھ ہیمپن میں بھرتی شروع بھی کر دی گئی ہے۔ ان لوگوں کی عمریں 18سے 55سال ہونی چاہئیں۔ان لوگوں کو ٹرائیلز میں شرکت کے عوض 190پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 37ہزار روپے) سے 625پاؤنڈ (تقریباً 1لاکھ 24ہزار روپے) تک معاوضہ دیا جائے گا۔برطانوی حکومت نے ان دونوں اداروں کو ویکسین کی تیاری کے لیے 4کروڑ 45لاکھ پاؤنڈ کی اضافی امداد دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ برطانوی وزیرصحت میٹ ہین کک کا کہنا تھا کہ ”ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا میں برطانیہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک بنے۔ اس کے لیے ہم امپیرئیل کالج لندن اور آکسفورڈ یونیورسٹی کو اضافی امداد بھی دیں گے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close