کویت میں کرفیو 16 گھنٹے تک بڑدیا گیا، ادارے عید کے بعد 31 مئی سے کھلیں گے، پردیسی پریشان ہو گئے

کویت(پی این آئی) کویت میں کرفیو 16 گھنٹے تک بڑدیا گیا، ادارے عید کے بعد 31 مئی سے کھلیں گے، پردیسی پریشان ہو گئے۔کویت میں رمضان المبارک کے دوران کرفیو کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کویتی کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ

کویت میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر شام 4 بجے سے اگلی صبح 8 بجے تک کیا جائے گا۔ اس سے قبل کویت میں کرفیو کا آغاز شام 5 بجے سے ہوتا تھاجو اگلی صبح 6 بجے تک نافذ رہتا تھا۔ اس فیصلے کے بعد کویت میں ساری رات مارکیٹس بند رہیں گی، جبکہ ماضی میں رمضان کے دوران ساری رات مارکیٹس خرید و فروخت کے لیے کھُلی رہتی تھیں۔جبکہ سرکاری اداروں کی تعطیلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔ سابقہ اعلان کے مطابق 27 اپریل کو تمام سرکاری ادارے کھُل جانے تھے تاہم مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافے کے بعد سرکاری اداروں کی تعطیلات میں 28 مئی تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔کویتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں مزید 85 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔جس کے بعد مریضوں کی مجموعی گنتی 2080 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز 45 مریض کورونا سے شفا یاب ہونے کے بھر گھروں کو بھیج دیئے گئے۔ مملکت میں کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی کُل گنتی 412 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ کویتی حکومت نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت میں موجود غیر قانوی تارکین اپنے وطن لوٹ جائیں۔ وطن واپس جانے والوں سے کوئی باز پُرس ہو گی اور نہ انہیں قید کی سزا اور جرمانہ بھُگتنا ہو گا۔بلکہ وطن واپسی کے لیے انہیں جہاز کی ٹکٹس بھی حکومت فراہم کرے گی۔ کویتی اخبار القبس کے مطابق وزیر داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو لوگ اس رعایت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے واپس جائیں گے، انہیں کسی تفتیش سے نہیں گزرنا پڑے گا اور نہ مملکت میں غیر قانونی قیام پر سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ بلکہ حکومت کی جانب سے وطن واپس جانے والوں کو ٹکٹس بھی دی جائیں گی۔ان پر عائد تمام جرمانے معاف ہو جائیں گے، جن میں ٹریفک جرمانے بھی شامل ہیں۔البتہ جن تارکین کے اقاموں کی مُدت ختم ہو گئی ہے، اور وہ کسی وجہ سے جرمانے جمع نہ کروانے کے باعث اس مملکت میں غیر قانونی تصور کیے جا رہے ہیں۔ اگر وہ مملکت میں قانونی طریقے سے قیام کے خواہش مند ہیں تو وہ اپنے تمام جرمانے ادا کردیں جس کے بعد ان کا اقامہ بحال کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close