فرانس میں کورونا سےہلاکتوں کی تعداد20ہزار سے تجاوز کر گئی

فرانس(پی این آئی)فرانس میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کُل تعداد 20265 ہوگئی ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں547 افراد ہلاک ہوئے۔فرانس میں اتوار کے روز کورنا وائرس سے 395 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ فرانس میں کورونا کے مزید 2489 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد

فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 155,383 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 137 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیے گئے ہیں اور فرانس میں کورونا وائرس سے 5683 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 37,409 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ فرانس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے 9.6 ملین لوگ عارضی بے روزگاری کا شکار ہوئے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھریلو جھگڑوں کی شکایات میں بھی 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے چیف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے لاک ڈاؤن سے زیادہ معیشت کو ترجیح دینے والے ممالک سراسر غلطی پر ہیں، وہ اس وباء کے نقصان بچ نہیں سکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا کیونکہ بعض ممالک نے جزوی لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک سانحہ ہے، یہ ایک ایسا وائرس ہے جسے بہت سارے لوگ ابھی تک سمجھ نہیں سکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بہت ہی خطرناک ہے، لوگوں کی پہلی اور سب سے بڑی دشمن بیماری ہے، ہم سب کو کورونا وائرس سے مقابلہ کرنا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او میں کوئی چیز پوشیدہ یا راز نہیں، یہ صحت کا مسئلہ ہے، چیزوں کو خفیہ رکھنا یا چھپانا مشکلات پیدا کرتا ہے، لہٰذا اس پر تنقید بلاجواز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close