بیلجیئم میں کورونا وائرس سے 5998افراد جان کی بازی ہار گئے

بیلجیئم(پی این آئی)بیلجیئم میں کورونا وائرس سے موت کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 170 افراد لقمئہ اجل بن گئے، اس طرح بیلجیئم میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5998 ہوگئی ہے۔یہ اطلاع فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے قائم کردہ کرائسسز

سینٹر کی آج کی پریس کانفرنس میں بتائی گئی۔ ان میں سے 89 اموات اسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ باقی کئیر سینٹر ز میں ہوئیں ہیں۔اسی دوران 973 نئے افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد بیلجیئم میں کورونا پازیٹیو متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 40956 ہوگئی ہے۔فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے مزید آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 172 افراد اسپتالوں میں داخل کیے گئے، اس وقت اسپتالوں میں داخل کورونا مریضوں کی تعداد 4976 ہے۔کرائسسز سینٹر کے ماہرین کی جانب سے مزید آگاہ کیا گیا کہ بیلجیئم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے لیکن آخری موقع پر بےاحتیاطی اسے خراب کر سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close