کاروباری سرگرمیاں بحال، لاک ڈائون کی وجہ سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی

دبئی (پی این آئی) دبئی میں مخصوص کمرشل کاروباری سرگرمیوں کیلئے لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کر دی گئی، منی ایکسچینجز، بلڈنگ مینٹیننس، اے سی مینٹیننس اور مرمت جیسی سرگرمیاں اب رات 8 بجے جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی حکام نے شہر میں کچھ کمرشل سرگرمیوں کیلئے لاک ڈاون

پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ منی ایکسچینجز، بلڈنگ مینٹیننس، اے سی مینٹیننس اور مرمت جیسی سرگرمیاں اب صبح 8 سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کیلئے جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ جبکہ ہنگامی صورتحال میں بلڈنگ مینٹیننس، اے سی مینٹیننس اور مرمت جیسی سرگرمیاں رات 8 بجے بھی جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث متحدہ عرب امارات کے تمام علاقوں میں ڈس انفیکشن مہم کے باعث لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔خاص کر دبئی میں کرفیو جیسا لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ معمولی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جرمانے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جیل تک بھیجنے سے گریز نہیں کیا جا رہا۔ یہ بھی واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے حالات کی سنگینی کے باعث زمینی راستے بند کر رکھے ہیں، تاہم امارات میں پھنسے لوگوں کو ان کے ممالک واپس بھیجنے اور بیرون ممالک پھنسے اماراتی شہریوں کو ملک واپس لانے کیلئے محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close