سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو بآسانی شکست دینے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔۔ دنیا والوں کو خوشخبری سنا دی

نیویارک(پی این آئی) امریکی سائنسدانوں نے لوگوں کو خود ہی کورونا وائرس کو شکست دینے کا نسخہ بتا دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیویارک کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس سب سے زیادہ ان لوگوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے جو موٹاپے کا شکار ہیں۔ اگر لوگ اپنا موٹاپا کم کر لیں

تو وہ باآسانی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔مختلف ممالک سے کورونا وائرس کے مریضوں کے اعدادوشمار سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ موٹاپا ہی کورونا وائرس کے حوالے سے دوسرا بڑا خطرناک پہلو ہے۔پہلا خطرناک ترین پہلو عمر رسیدگی ہے۔ برطانیہ میں جن لوگوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے حالت تشویشناک ہوئی اور وہ ہسپتال پہنچے ان میں تین چوتھائی موٹاپے کا شکار لوگ تھے۔نیویارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا باڈی میس انڈیکس 25سے کم ہے وہ صحت مند قرار پاتے ہیں اور ایسے لوگوں کے لیے کورونا وائرس زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوتا۔ 25سے 29باڈی میس انڈیکس موٹاپے کے قریب ہوتا ہے جبکہ 30یا اس سے زیادہ موٹاپا شمار ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close