امریکا میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، صدرٹرمپ نےبڑی پابندی لگا دی،تہلکہ خیز خبر

واشنگٹن(پی این آئی)امریکا میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، صدرٹرمپ نےبڑی پابندی لگا دی،تہلکہ خیز خبر۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں امیگریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صدرِ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ

امریکا کے لیے امیگریشن عارضی معطل کر دوں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ نظر نہ آنے والے دشمن کے حملے اور امریکی شہریوں کی ملازمتوں کی حفاظت کے لیے امریکا میں امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کروں گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اقدام سے امریکیوں کی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close