واشنگٹن(پی این آئی)شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کی حالت تشویشناک،امریکی حکام کشمکش میں مبتلا۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کےبارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں،
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کم جونگ کی صحت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان 15 اپریل کو اپنے والد کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھےجبکہ اس سے4 دن قبل وہ ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے۔دوسری جانب کورین ویب سائیٹ کے مطابق کم جونگ ان کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، طبیعت اب بہتر ہو رہی ہے۔ کم جونگ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پذیر ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس اس حوالے سے موقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔شمالی کوریا کی جانب سے خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں