بھارت لاک ڈائون میں نرمی ہوتے ہی 1500 سےزائد نئے کیسز کی تصدیق

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آج کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں آج کورونا وائرس سے رپورٹ ہونے والے متاثرہ افرادکی تعداد 1533 ہے جبکہ بھارت میں 24 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن آج ہی نرم کیا گیا تھا۔مودی سرکار کی جانب

سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں بھارت میں فضائی سروس، ریلوے، انٹر سٹی بسیں اور میٹروز بھی بند کر دی گئی تھیں جبکہ بھارت میں آج سے محدود صنعتی اور کاشتکاری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی۔آج کے دن مریضوں کی زیادہ تعداد رپورٹ ہونے پر بھارتی حکام لاک ڈاؤن پالیسی پر نظر ثانی کر رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 543 ہے۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close