کویت ،کرفیو کا دورانیہ 16گھنٹے ، تمام اداروں میں چھٹیاں، 28مئی تک توسیع

کویت (پی این آئی) حکومت کویت کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کور ونا سے نمٹنے کے لیے نافذ کیے گئے کرفیو کا دورانیہ 16 گھنٹے تک کر دیا گیا ہے جبکہ سرکاری اورنجی اداروں میں چھٹیوں میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کو حکم دیا گیا

ہے کہ وہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والےعناصر کو پکڑیں اور ان کے نام سامنے لائیں۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی ادارے اب عید الفطر کے بعد 31 مئی سے ہی کام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی دفاتر کو اس سے پہلے 26 اپریل تک بند کیا گیا تھا لیکن اب یکم رمضان سے تمام شیڈول تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو کا دورانیہ اب سہ پہر 4 بجے سے اگلے روزصبح 8 بجے تک ہو گا اور اس دوران خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔۔۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close