کابل(پی این آئی)افغانستان کے صدارتی محل کے درجنوں ملازمین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔افغان صدارتی محل میں پہلے کورونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی جانب سے صدارتی محل کے ملازمین میں کوروناوائرس کی
تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آیا وہ بھی اس سے متاثر ہو ئے ہیں یا نہیں؟یاد رہے 90 کی دہائی میں افغان صدر اشرف غنی کینسر کے باعث اپنے معدے کا کچھ حصہ کٹوا چکے ہیں۔افغانستان میں کورونا وائرس سے اب تک ساڑھے 900 کے قریب افراد متاثر اور 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں