نیو یارک(پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیئس لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔برطانیہ میں مزید 596 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ اٹلی میں مزید 410 افراد جان سے گئے۔روس بیالیس ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ کورونا وائرس کے شکار 10 بڑے ملکوں میں شامل
ہو گیا، تاہم روس میں ٹیسٹنگ کی رفتار بھی تیز ہے جبکہ اب تک روس میں انیس لاکھ چالیس ہزار سے زائد ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔بلجیئم میں مزید 230 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ امریکا کو کورونا وائرس سے ایک اور بدترین دن کا سامنا رہا، ہفتے کو مزید ایک ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جہاں اموات 38 ہزار سے اوپر ہوگئیں۔نیویارک میں مزید 540 اور نیو جرسی میں 230 اموات سامنے آگئیں، نیویارک میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ 41 ہزار اور ریاست نیو جرسی میں 81 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں