کورونا کی چینی لیبارٹری میں تیاری ،چین کی لیبارٹری نے امریکی الزام کو مسترد کر دیا

ووہان (پی این آئی)چین کی لیبارٹری نے امریکی الزامات کی تردید کی ہے کہ دنیا میں کورونا کا پھیلاؤاس کی وجہ سے ہوا۔چین کے شہر ووہان میں واقع وائرولوجی لیب نے،امریکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ناممکن قرار دیا ہے۔امریکا کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ ووہان میں واقع لیبارٹری دنیا میں کورونا وائرس

کے پھیلاو کا سبب بنی۔ووہان میں گزشتہ سال کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔کورونا کا مرکز بننے والے چینی شہر ووہان کی لیبارٹری کی تصاویر نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا۔کورونا سمیت وائرس کی 1500 اقسام کے نمونے ٹوٹی ہوئی سیل والے ریفری جیریٹر میں رکھے گئے تھے۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ تصاویر ووہان کے انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی ہیں۔حفاظتی اقدامات کے برعکس اس ریفریجریٹر کی سیل ٹوٹی ہوئی نظر آرہی ہے جس میں مختلف وائرس کے 1500 اقسام کے نمونے رکھے گئے تھے۔یہ سیل ریفری جیریٹر میں موجود گیسز اور وائرس کو باہر نکلنے سے روکنے کے لیے لگائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں