امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی

نیویارک (پی این آئی) امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کر گئی۔امریکا میں کورونا سے 39 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکا کی ریاست نیویارک اور نیو جرسی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ نیویارک میں 2 لاکھ 41 ہزار اور نیو جرسی میں 81 ہزار

افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ نیویارک کی آبادی کا ایک اعشاریہ دو فی صد حصہ کورونا میں مبتلا ہو چکا، وہاں ہر دس لاکھ آبادی میں سے نو سو افراد کورونا کے باعث جان سے جا چکے ہیں۔ امریکا 37 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے، وہاں ہر پانچویں شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ……….. پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں