کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری۔۔سائنسدانوں نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کی منظوری کا انتظار ہے اگست تک ویکسین تیار کر لی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان بیل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اکتوبر ، نومبر میں ہو جائے گی ۔ برطانوی حکومت کی ویکسین ٹاسک فورس کے رکن پروفیسر جان

بیل نے کہا کہ کرونا وائرس کے ٹرائلز اگست کے وسط میں مکمل ہو جائیں گے ۔حکومت کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے مئی میں ٹرائلز شروع کر دیئے تو اگست میں تک ویکسین تیار کے قریب پہنچ چکی ہو گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائلز کے بعد سب سے بڑا چیلنج ویکسین کی اربوں میں تیار ی ہو گی ۔ واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کروناوائر س کے متاثرین کی تعداد 23لاکھ 60ہزار سے زائد ، ہلاکتیں ایک لاکھ 61ہزار سے زائد جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close