دنیا بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینےوالو ں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں

لاہور (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا کے 6لاکھ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، کورونا سے متاثرہونے والے افراد کی تعداد 23لاکھ59ہزار سے تجاوز کرگئی، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23لاکھ59زار 346وگئی ہے جن میں 6لاکھ6ہزار705مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں

جبکہ 1لاکھ61ہزار 951افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دنیا بھر میں اس وقت 54ہزار 546مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یورپ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 1 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔ یورپ میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات 1لاکھ سے تجاوز ہو گئی ہیں جو کہ اس وبا سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات کا دو تہائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 11,36,672 اور اموات 1 لاکھ ہو گئی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یورپ میں ہونے والی ہلاکتیں اس وبا سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات کا دو تہائی ہیں۔ کووڈ۔19 کی وبا سے یورپ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں اموات 23,227 ، سپین میں 20,043، فرانس میں 19,323 اور برطانیہ میں 15,464 تک پہنچ چکی ہیں۔ علاوہ ازیں ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہسپانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی۔اسپین میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر جانے کے بعد ہسپانوی وزیر اعظم نے ملک میں 14 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اس وقت بیشتر یورپین ممالک لاک ڈاؤن جیسے کٹھن دور سے گزر رہے ہیں۔ وضح رہے کہ کورونا کی وبا سے اب تک دنیا بھر میں 1 لاکھ 60 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق امریکہ سے تھا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 37 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں