سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس میں 47 ارب سے زائد مالیت کا محل خرید لیا، عرب دنیا میں تہلکہ مچ گیا

پیرس (پی این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فرانس میں عالیشان گھر کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ جنہوں نے عرب دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے کیونکہ اپنے ملک اندر شہزادہ محمد بن سلمان نے کرپشن کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق شہزادہ محمد کا

حال ہی میں نیوکاسل یونائیٹڈ فٹ بال کلب خریدنے کا معاہدہ 30 کروڑ پاﺅنڈ میں ہوا ہے لیکن یہ رقوم ان کے عالیشان گھر کی مالیت سے کچھ ہی زیادہ ہے۔ ان کے گھر کی مالیت 23کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 47ارب 94کروڑ روپے) ہے۔ ان کا یہ گھر فرانس کے علاقے ’لوویسنیس‘ میں واقع ہے۔ یہ گھر 50ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط ہے جس کا ڈیزائن 17ویں صدی عیسوی کے فرانسیسی قلعوں کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ یہ گھر 2008 سے 2011ء کے درمیان تعمیر کیا گیا۔ گھر کے اندر ایک ایکوئریم، اندر اور باہر سوئمنگ پولز، ایک نائٹ کلب، ایک سنیما گھر، دو بال رومز، 10بیڈروم سوٹس، ایک لائبریری، سکواش کورٹ اور نجانے کیا کچھ ہے۔ گھر میں ایک شراب خانہ بھی ہے جس میں 3ہزار سے زائد بوتلیں رکھنے کی گنجائش ہے۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close