وہ ملک جس کی فضائیہ نے اپنے ہی آرمی چیف کے گھر پر بم گرا دیا، بڑی تباہی مچ گئی، متعداد اموا ت رپورٹ

انجمينا (پی این آئی) افریقی ملک چاڈ کی فضائیہ کے طیارے نے غلطی سے اپنے ہی ملک کے آرمی چیف کے گھر پہ بم گرا دیا، تفصیلات کے مطابق شمال وسطی افریقہ کے اسلامی ملک چاڈ کی فضائیہ کے طیارے سے بم الگ ہو کر سینئر فوجی افسر کے گھر پر گرا۔ سخوئی طیارے سے حادثاتی طور پر گرنے والے بم سے

گھر مکمل تباہ ہو گیا، حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چاڈ کے صدر کے ڈپٹی گارڈ کمانڈر احمت صالح اریم کے گھر پر چاڈ کی فضائیہ کے جہاز سے بم گرا۔ چاڈ کی فضائیہ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ جب جہاز ٹیک آف کر رہا تھا تو ہوائی اڈے کے قریب موجود سینئیر افسر کے گھر پر بم گر گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بم سخوئی طیارے سے غلطی سے الگ ہوا۔اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ روس نے سخوئی طیارے جہادی گروہوں کے خلاف لڑنے کیلئے چاڈ کو فراہم کیے تھے۔ اس سے قبل جمعرات کو رات گئے جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں فوج کے ترجمان کرنل اعظم برمنڈوا نے بتایا تھا کہ انہوں نے جھیل چاڈ کے جزائر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اسلام پسند گروپ بوکو حرام کے تقریباً ایک ہزار انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔آٹھ روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران چاڈ، نائیجریا، نائجر اور کیمروں کے درمیان پھیلے ہوئے ایک بڑے علاقے سے انتہاپسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران چاڈ کے 52 فوجی ہلاک اور 200 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی پچھلے مہینے بوہوما فوجی چھاونی پر بوکوحرام کے حملے کے جواب میں کی گئی تھی جس میں 92 سے زیادہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ فوج کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کا وہ حملہ چاڈ کی قومی فورسز کا تاریخ کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close