چین میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کی تعداد تسلیم شدہ تعداد سے کہیں زیادہ ۔۔۔۔امریکی صدر نے سنگین الزام عائد کر دیا

واشنگٹن (پی این ائی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے کہیں زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، چین میں ہلاکتیں تسلیم کردہ اعداد وشمار سے زیادہ ہیں، لیکن چین نے صرف نادیدہ دشمن سے ہونے والی اموات کی تعداد دوگنا کی ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چین میں کورونا وائرس سے

ہلاکتیں تسلیم کردہ اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہیں۔ چین نے صرف نادیدہ دشمن سے ہونے والی اموات کی تعداد دوگنا کی ہے۔واضح رہے چین نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا آج نظر ثانی شدہ ڈیٹا جاری کیا ہے۔ جس میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ نظر ثانی شدہ ڈیٹا میں ووہان میں مزید 1290 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ان اموات کے ساتھ چین میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 4 ہزار 642 ہوگئی ہے۔چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہزار367 ہے جس میں سے 78 ہزار افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے پہلی سہ ماہی میں ملکی معیشت بارے بتایا کہ پچھلے 44 سالوں میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ملکی معیشت 6.8 فیصد کم ہوئی ہے۔ اس کے برعکس امریکا میں کورونا وائرس سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔اسی طرح امریکا میں معاشی گراوٹ کے باعث2 کروڑ سے زائد افراد بےروزگار ہوچکے ہیں۔ اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کی ریاستوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے عائد شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ 3 مرحلوں پر مشتمل گائیڈ لائنز کا مقصد امریکی معیشت کی بحالی ہے تجاویز میں تمام ریاستوں کو 14 روز میں کورونا وائرس کے کیسز روزانہ سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں کمی لانے کا کہا گیا ہے۔جس کے بعد آہستہ آہستہ کاروبار ہر عائد پابندیاں کم کی جائیں گی۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سب کچھ ایک ساتھ نہیں کھول رہے۔ محتاط انداز میں ایک ایک قدم آگے بڑھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close