احساس کیش پروگرام ، خواتین کے بعد مردوں کو بھی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) احساس پروگرام کا دوسری مرحلہ شروع، خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی رقوم کی تقسیم شروع کردی گئی، وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ احساس پروگرام کا دوسری مرحلہ شروع کردیا ہے جس کے تحت خواتین کے ساتھ ساتھ مستحق مردوں کو بھی رقوم

کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ڈاکتر ثانیہ نشتر نے بتایا جس مردوں کو رقوم دی جارہی ہیں ان افراد کی اکثریت دیہاڑی دار طبقہ کی ہے۔ معاونِ خصوصی نے مزید بتایا کہ احساس کیش پروگرام کے سات روز سے جاری عمل کے دوران 36 لاکھ 82 ہزار خاندانوں میں 44 ارب 19 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا جب کہ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس سروس 19 اپریل تک جاری رہے گی۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش سینٹرز میں مالی امداد وصول کرنے والوں کے لیے کورونا سے بچاؤ کے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، ان انتظامات میں سینٹرز کو سماجی فاصلہ قائم رکھنا، ڈس انفیکٹ کرنا اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں 44 ارب سے زائد کی رقم تقسیم کردی گئی ہے۔معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت 7 دن میں 44 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں معاون خصوصی نے بتایا کہ یہ رقم 36 لاکھ 80 ہزار خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے استفادہ کرنے والے مستحقین کی اکثریت یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close