وہ ملک جس نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈائون میں ہر شہر ی کو 930ڈالرز تقریباََ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے دینے کا اعلان کر دیا

ٹوکیو(پی این آئی)جاپان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے گزشتہ روز طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل یہ ایمرجنسی دارالحکومت ٹوکیو سمیت 7 شہروں میں

نافذ کی گئی تھی۔ جاپان میں ایمرجنسی 6 مئی تک برقرار رہے گے۔خیال رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ روز بھی 605 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جمعے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے ہر شہری کو ایک لاکھ یوآن یعنی 930 ڈالرز (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) دینے کا اعلان کیا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رقم کی فراہمی ہر شہری تک جلد یقینی بنائے جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 2، 2 ماسک شہریوں کو گھروں میں فراہم کیے جائیں گے۔جاپانی وزیراعظم نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور میل جول کم سے کم رکھنے کی اپیل کی اور امید کا اظہار کیا کہ سماجی فاصلے رکھنے سے 2 ہفتوں میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالیں گے۔واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے باعث 190 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 9ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ جاپان میں رواں سال اولمپکس مقابلے بھی ہونا تھے جو اب ایک سال کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ جاپان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے گزشتہ روز طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close