نئی دوا دریافت کر لی گئی ، کورونا وائرس کے مریضوں پر تجربہ کامیاب، تیزی سے صحتیاب ہو نے لگے

نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ امریکہ میں ایک نئی دوا نے مریضوں پر اثر دکھانا شروع کر دیا ہے اور مریض تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ہیں۔ سی این این کے مطابق اس دوا کا نام ’Remdesivir‘ہے جو تجرباتی طور پر مریضوں کو دینی شروع کی

گئی اور اس کے انتہائی موثر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور مریض دنوں میں صحت یاب ہو کر گھر واپس جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس دوا کے ٹرائیلز میں جن مریضوں نے حصہ لیا ان میں کورونا وائرس کی علامات کافی سنگین تھیں، انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف تھی، تیز بخار اور مسلسل کھانسی کے دورے پڑ رہے تھے۔ ان لوگوں کو یہ دوا دی گئی اور وہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں صحت یاب ہو گئے۔ ان ٹرائیلز کی نگرانی کرنے والی یونیورسٹی آف شکاگو کی پروفیسر ڈاکٹر کیتھلین مولین نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ ”ہمارے پاس دنیا کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ اس دوا کے ٹرائیلز میں شامل بیشتر مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں ، جو چند باقی رہے گئے ہیں وہ بھی تیزی سے روبہ صحت ہیں۔اس دوا کے ٹرائیلز میں صرف دو مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ان مریضوں میں سے زیادہ تر انتہائی تشویشناک حالت میں تھے اور ان میں سے اکثر 6دن سے پہلے ڈسچارج کر دیئے گئے۔“سی این این نے یونیورسٹی آف شکاگو سے اس معاملے پر ردعمل کے لیے رابطہ کیا تاہم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آفیشل نتائج آنے تک وہ اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کر سکتے۔ کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ امریکہ میں ایک نئی دوا نے مریضوں پر اثر دکھانا شروع کر دیا ہے اور مریض تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ہیں۔ سی این این کے مطابق اس دوا کا نام ’Remdesivir‘ہے جو تجرباتی طور پر مریضوں کو دینی شروع کی گئی اور اس کے انتہائی موثر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور مریض دنوں میں صحت یاب ہو کر گھر واپس جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close