محمد بن سلمان رحم کرو،جیل میں قیدسعودی شہزای نے سعودی ولی عہد کے نام کیا پیغام جاری کر دیا؟عالمی برادری کی نظریں سعودی حکمرانوں پر لگ گئیں

ریاض(پی این آئی )سعودی عرب کے شاہی خاندان کی اہم ترین شہزادی 56 سالہ بسمہ بنت سعود گزشتہ سال مارچ میں اچانک لاپتہ ہوگئی تھیں اور بعد ازاں یورپی و امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ممکنہ طور پر سعودی حکومت نے نظر بند کرلیا ہوگا۔ایک سال تک لاپتہ اور خاموش رہنے کے بعد اب

شہزادی بسمہ بنت سعود کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے سعودی عرب کی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق پراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے والی 56 سالہ شہزادی بسمہ بنت سعود نے اپنی ٹوئٹ میں سعودی عرب کے فرماں رواں اور ولی عہد سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ قید میں رہنے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں سعودی عرب کے الہیئر نامی جیل میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی صحت خراب ہو رہی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرماں روا شاہ سلمان سے اپیل کی کہ وہ ان کے معاملے کو دیکھیں اور اس پر نظرثانی کرکے انہیں باہر نکلنے اور علاج کی اجازت دیں۔سعودی شہزادی کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا، تاہم اس حوالے سے تاحال سعودی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close