چین میں امریکی سفیر نے ووہان کی لیبارٹری میں کیا دیکھا تھا؟ ایک سال کے بعد سفیر کی کونسی پیشنگوئی درست ثابت ہوئی، ہوشربا انکشاف

لندن(پی این آئی) برطانوی اخبار میل آن لائن کے مطابق 2018ء میں چین میں تعینات امریکی سفیر اور سائنس ڈپلومیٹ دونوں نے متعدد بار ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرالوجی لیبارٹری کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی کہ اس لیبارٹری میں احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا جا رہا اور امکان ہے کہ یہاں سے کوئی

خطرناک وائرس لیک ہو کر باہر پھیل سکتا ہے۔ ایک سال بعد ہی وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان سفیروں نے چین کے شہر بیجنگ سے دو خفیہ اور حساس کیبلز واشنگٹن ڈی سی بھیجیں، جن میں اس خطرے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ان کیبلز میں انہوں نے لیبارٹری میں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ کئے جانے اور وہاں چمگادڑوں میں کئے جانے والے کورونا وائرسز پر ہونے والے تجربات پر بھی شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔ ان کیبلز میں واضح خطرات بیان کئے جانے کے باوجود امریکی حکومت اضافی معاونت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بھی اسی لیبارٹری نے دنیا میں سب سے پہلے یہ بتایا تھا کہ یہ وائرس چمگادڑوں کی ایک خاص قسم میں پایا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں