یورپ کے لئے آنے والے دن بہت ہی کڑے امتحان کے ہوں گے، کورونا ابھی چھوڑے گا نہیں، عالمی ادارہ صحت نے واضح کر دیا

جنیوا (پی این آئی)یورپی ممالک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر گئی، ڈبلیو ایچ او نے اگلے کچھ ہفتے یورپی ممالک کے لیے تشویشناک قرار دے دیے۔عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ کا کہنا ہے کہ یورپ مستقل کورونا طوفان کے نشانے پر ہے، دنیا بھر میں کورونا

کیسز کی نصف تعداد یورپی ممالک میں ہے۔کورونا کے خلاف اقدامات میں کمی نہ کرنا ابھی وقت کی اہم ضرورت ہے، پابندیوں میں نرمی سے پہلے کورونا پھیلاؤ کے قابو میں ہونے کو یقینی بنایا جائے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ یہ وقت مل کر کام کرنے کا ہے تمام ممالک اس وبا کے خلاف مل کر کام کریں، دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سے 65 فیصد ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہوئی ہیں، جبکہ یورپی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ مہلک وائرس کورونا سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد جان سے چلے گئے، دو لاکھ 88 ہزار سے زیادہ لوگ بیمار ہیں جبکہ وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close