نیویارک میں کوروناوائرس کے حملے جاری، 15مئی تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ

نیو یارک (پی ا ین آئی)امریکی ریاست نیویارک کے گورنر ایڈریو کومو نے لاک ڈاؤن میں 15مئی تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہونے کے باوجود وہ لاک ڈاؤن کو مزید 15مئی تک جاری رکھیں گے اور چاہتے ہیں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید کمی کے بعد ریاست لاک ڈاؤن میں نرمی کی

جائے۔ادھر امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ریاستوں میں لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز کااعلان کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق گائیڈ لائنز کا مقصد ایسا فریم ورک دینا ہے کہ گھروں میں بیٹھے امریکیوں کو عام زندگی کی طرف واپس لایا جائے۔ گائیڈلائنز پر عمل لازمی نہیں ہوگا حتمی فیصلہ گورنر ہی کریں گے کہ ریاست کو کب اور کیسے کھولا جانا ہے۔ دریں اثنا ریاستوں کے گورنرز اورکاروباری رہنماؤں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی کمی ملک کو دوبارہ کھولنے میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے۔امریکی محکمہ لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث امریکا میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔ مردم شماری بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں گھروں کی تعمیر میں 22 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close