کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون ، طلاقوں کی شرح میں کتنا اضافہ ہو گیا؟تشویشناک خبرآگئی

ٹوکیو(پی این آئی) جاپان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو دیکھ کر ایک پرائیوٹ فرم نے اس کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن سے جہاں عوام میں ذہنی تناؤ بڑھا ہے وہیں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ بھی ہوا ہے

جب کہ جاپان میں لاک ڈاؤن کے دوران طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی ایک مقامی فرم نے طلاق کی بڑھتی شرح کی وجہ سے اس کا حل نکالنے کی کوشش کچھ اس طرح کی ہے کہ شادی شدے جوڑے کو ذہنی سکون کے لیے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی پیشکش کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی فرم کم مدت کے لیے کرائے پر اپارٹمنٹ فراہم کررہی ہے تاکہ تناؤ میں مبتلا شادی شدہ جوڑے اپنا کچھ وقت سکون سے ان اپارٹمنٹس میں گزار سکیں۔کاسوکو نامی فرم کے یہ اپارٹمنٹس ایک طرح کی عارضی پناہ گاہ ہیں جس میں مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور انتہائی پرامن ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔فرم کا کہنا ہے کہ طلاق کے بارے میں سوچنے سے پہلے ہم سے مشورہ کریں، وہ لوگ جو اس طرح کی مشکلات میں ہیں کمپنی انہیں یومیہ 40 ڈالر پر اپارٹمنٹ فراہم کررہی ہے۔فرم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے یہ پیشکش 3 اپریل سے شروع کی ہے اور جب سے اب تک 20 کسٹمر اپارٹمنٹ بک کراچکے ہیں، اس کے علاوہ کمپنی نے طلاق کے معاملے پر اپنے قانونی ماہرین سے 30 منٹ کی مشاورت کی بھی مفت سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق اپارٹمنٹ لینے والی ایک خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے شدید لڑائی ہونے کے بعد گھر چھوڑا، وہ اپنے لیے کچھ وقت چاہتی ہیں کیونکہ وہ سکول بند ہونے اور شوہر کے گھر سے کام کرنے کی وجہ سے ان کی دیکھ بھال سے تنگ آچکی ہیں۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس طلاق کے حوالے سے حتمی نمبرز موجود نہیں لیکن میڈیا رپورٹس سے یہ بات واضح رہے کہ چین اور روس میں لاک ڈاؤن کے بعد طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق جاپان بھر میں ان کے پاس تقریباً 500 یونٹس ہیں جن میں سے زیادہ تر ٹوکیو میں ہیں۔جاپان میں اب تک کورنا وائرس کے 8 ہزار سے زائد کیسز ہیں جب کہ 150 کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 7 ریجن میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے جس دوران لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کے لیے منع کیا گیا ہے جب کہ اسکولز بند ہیں اور متعدد لوگ گھروں سے ہی کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close