بیجنگ(پی این آئی )چین نے ان الزامات اور شکوک کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو لپیٹ میں لینے والا کورونا وائرس ممکنہ طور پر چین کے شہر ووہان کی ایک تجربہ گاہ سے باہر آیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ہو کا کہنا ہے کہ اس
بات کا قطعا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس مذکورہ تجربہ گاہ میں تیار کیا گیا۔واضح رہے امریکی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے ذمے داران نے امریکی نیوز چینل “کو بتایا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے کہ آیا کورونا وائرس نے گوشت اور مچھلی کے بازار میں نہیں بلکہ چین کی ایک تجربہ گاہ میں جنم لیا۔حکومتی تجزیے کی اطلاع رکھنے والے ایک انٹیلی جنس ذمے دار نے سی این این کو مزید بتایا کہ کورونا کے جنم لینے کی تحقیق کرنے والے امریکی انٹیلی جنس کے ذمے داران کا نظریہ ہے کہ اس وائرس نے چین کی ایک تجربہ گاہ میں جنم لیا اور پھر غلطی سے اسے عوام کے اندر چھوڑ دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں