نئی دہلی(پی این آئی)بھارت دارالحکومت نئی دہلی اور تجارتی مرکز ممبئی سمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کورونا وائرس کے کیسز کی اعتبار سے مختلف علاقوں کو رنگوں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ
علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جب کہ جن علاقوں میں کم کیسز ہیں انہیں نارنجی اور جہاں کوئی کیسز نہیں ہیں ان علاقوں کو ہرے رنگ کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔نئی دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلورو، کلکتہ اور حیدرآبادسمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔گائیڈ لائنز کے مطابق کسی بھی علاقے کو ابھی تک گرین زون قرار نہیں دیا گیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریڈ زونز والے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کوروناٹیسٹ کیے جائیں تاکہ ان علاقوں میں وبا پر قابو پا کر انھیں پہلے اونج اور پھر ہرے زون میں شامل کیا جائے۔بھارت کی وزارت صحت کے مطابق جن ریڈ زون والے علاقوں میں 28 روز تک کو ئی کیس رپورٹ نہیں ہو گا ان علاقوں کو گرین زون کا درجہ دے دیا جائے گا جب کہ جن علاقوں میں 14 روز تک کیس رپورٹ نہیں ہو گا انھیں اورنج زون میں شامل کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ مودی سرکار نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 20 اپریل تک ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں میں یہی صورت حال برقرار رہی تو ان علاقوں میں لاک ڈاؤن نرمی نہیں کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں