امریکہ میں کورونا کی آندھی تھمنے لگی، ٹرمپ نے اشارہ دے دیا

واشنگٹن(پی این آئی) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا وائرس کے نئے سامنے آنے والے کیسز کی بلند شرح سے باہر آگیا ہے اور جلد ہی کچھ ریاستوں کو کھول دیا جائے گا۔انہوں نے امریکی شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد

واپسی کریں گے اور اپنے ملک کی دوبارہ واپسی چاہتے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا کے نئے اعداد و شمار یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم نئے سامنے آنے والے کیسز کی بلند شرح سے نکل چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کچھ ایسی غیر مصدقہ رپورٹس کو دیکھ رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کورونا وائرس چینی شہر ووہان کے مارکیٹ کی بجائے ایک لیب سے پھیلا۔امریکا میں کورونا کے 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز ہیں جب کہ تقریباً 31 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ریاست نیو یارک بری طرح متاثر ہے جہاں ملک بھر کے نصف کیسز موجود ہیں۔امریکا میں معیشت کی زبوں حالی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں امریکی بیروزگار ہوچکے ہیں جو امریکی تاریخ میں بیروزگاری کی ریکارڈ شرح ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں