بیلجیئم(پی این آئی)بیلجیئم میں حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک اضافہ کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان بیلجیئم کی وزیر اعظم صوفی ولیمز نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے کیا جارہا ہے۔ کیونکہ انسانیت کو درپیش اس وباء سے محفوظ رہنے
کا فی الحال یہی طریقہ ہے۔قبل ازیں ملک کی سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا اندازہ کرنے والے رسک مینیجمنٹ گروپ کی اس حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران یہ بات محسوس کی گئی کہ لاک ڈاؤن کے ذریعے اس وائرس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہو رہی ہے، اس لئے اسے مزید جاری رکھنا عوامی مفاد میں ہے۔یاد رہے کہ فرانس اور برطانیہ نے بھی اپنے ہاں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا ہے۔ کیونکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ابتک یہی واحد مؤثر ذریعہ ثابت ہوا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں