وہ ممالک جہاں حیران کن طور پر کورونا وائرس سے ایک بھی موت نہیں ہوئی، متوقع وجہ کیا ہے؟

لاہور (پی این آئی) وہ ممالک جہاں کرونا وائرس کے باعث ایک بھی موت نہیں ہوئی، نیپال، مالدیپ، بھوٹان، یمن، ویتنام، روانڈا، کمبوڈیا، مڈغاسکر، یوگنڈا، ہیٹی، منگولیا، ارٹریا، چاڈ، فجی اور نمیبیا میں اب تک مہلک وبا کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ملین

سے تجاوز کرگئی، چین سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کے قریباََ تمام ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔آج اس وبا سے متاثرہ ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 20لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا میں1لاکھ 28ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو کر جاں بحق ہوچکے جبکہ 4لاکھ 92 ہزار صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔دنیا میں امریکا کیسز کی تعداد میں سرِفہرست ہے جہاں اب تک 6لاکھ 14ہزار 246افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 26ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔اسپین میں قریب پونے دو لاکھ افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد اس وائرس کی وجہ سے مجموعی ہلاکتیں سو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے نوے فیصد نئے کیسز امریکا اور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ براعظم یورپ کے چند ملکوں میں متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ چند میں یومیہ اضافہ کنٹرول میں ہے۔ان دنوں برطانیہ اور ترکی میں کووڈ انیس کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں جب کہ اٹلی اور اسپین میں متاثرین کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت نوے فیصد نئے کیسز امریکا اور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے بقول چین کے لیے سب سے بڑا خطرہ درآمدی کیسز ہیں۔ ہیرس نے مزید بتایا کہ وائرس کے خلاف کسی موثر ویکسین کی منظوری میں کم از کم بھی ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close