عالمی ادارہ صحت عالمگیر وبا کیخلاف اپنے بنیادی فرائض سرانجام دینے میں ناکام،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم حکم دے دیا

واشنگٹن(پی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کیا کہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ عالمگیر وبا کے حوالے سے اپنے بنیادی فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمگیر وبا کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل نہ کرنے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ کو روکنے کا حکم

دے دیا۔انہوں نے اپنی انتظامیہ کو عالمی ادارہ صحت کی فنڈرنگ روکنے کا حکم دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈبلیو ایچ او نے معاملے کو ٹھیک انداز میں ہینڈل نہیں کیا اور جب وبا چین میں پھیلی تو اسے دنیا سے چھپایا۔رمپ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ابھی مناسب وقت نہیں ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ کم کی جائے یا روکی جائے۔خیال رہے کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ دینے والا ملک ہے جس نے گزشتہ برس بھی ڈبلیو ایچ او کو 400 ملین ڈالر یعنی 40 کروڑ ڈالر امداد دی تھی جب کہ چین نے سال 19-2018 کے دوران عالمی ادارہ صحت کو 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فنڈ فراہم کیا تھا۔اس وقت امریکا دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں 6 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 28 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جب کہ چین میں اب تک 82 ہزار 295 افراد متاثر اور 3 ہزار 342 ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں