بھارت میں کورونا لاک ڈائون میں تین مئی تک توسیع

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈان میں 3مئی تک توسیع کر دی،انڈیا میں 25مارچ سے لاک ڈاؤن ہے جس میں تین مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارتی

معاشرے کے مختلف حلقوں سے تجاویز لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو 3مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جو علاقے نوول کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور جہاں پر لوگوں نے لاک ڈاؤن کے ضابطوں پر عمل کیا ہے وہاں پر20اپریل سے کچھ رعایتیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان علاقوں میں نوول کرونا وائرس دوبارہ پھیلا تو یہ پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں رعایت پر کل تفصیلی ہدایت نامہ جاری کر دیاجائے گا، اس ہدایت نامہ پر عمل درآمد کے دوران غریبوں اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کی ضروریات کا بہت خیال رکھا گیا اور آمدہ فصل کی کٹائی کے دوران کسانوں کی مدد کی گئی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر


تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close