دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال کے باعث ملک کی جیلوں میں قید400 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفاتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یو اے ای گورنمنٹ نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے
والی صورتحال کے سبب حکومت پاکستان اور یو اے ای کے درمیاں ہونے والی مفاہمت کے تحت منگل کو 400 پاکستانی قیدی رہا کر دیا ہے۔بیان کے مطابق ان قیدیوں کو یو اے ای حکومت کی جانب سے مہیا کیے گئے دو خصوصی پروازاں کے ذریعے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔فلائی دبئی ایئرلانن کی دو پروازیں رہا کیے گئے ان قیدیوں کو لے کر فیصل آباد ایئر پورٹ اور باچا خان ایئر پورٹ پشاور اتریں گی۔سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت کا اس اقدام پر شکریہ ادا کیا ہے۔دوسری جانب گلف نیوز نے پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہا کیے گئے قیدی معمولی جرائم پر دی گئی سزائیں بگھت رہے تھے یا اپنی سزا مکمل کر چکے تھے۔ان کے مطابق قیدیوں کو منگل کے روز واپس بھیجا جا رہا ہے۔فلائی دبئی ایئر لائن کے ترجمان نے نیوز کو بتایا کہ ’ہم حکومتوں اور حکام کی اپنے شہریوں کی ملک واپسی کی کوششوں میں بھرپور مدد کر رہے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں