کورونا کا شکار، دنیا بھر میں ایک لاکھ 23ہزار سے زائد ہو گئے

امریکہ(پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا کےکیسز کی تعداد19 لاکھ 55 ہزار 778 ہوگئی ہے، جبکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 450 ہوگئی ہے اور دنیا بھر میں کورونا سے 4 لاکھ 62 ہزار 938 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔امریکا میں کورونا سے مزید 960 ہلاکتیں ہوئیں

اور مجموعی تعداد 24 ہزار 600 ہوگئی۔ امریکا میں کورونا کےمزید 4123 کیسز سامنے آنے کے بعد اب مجموعی تعداد 5 لاکھ91 ہزار 64 ہوگئی ہے۔یورپی ملک اسپین میں کورونا سے مزید 300 ہلاکتیں ہوئیں، اس طرح اب اسپین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 18ہزار 56 ہوگئی، اسپین میں مزید 2442 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کل تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 541 ہوگئی۔اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 602 اموات کے بعد مجموعی تعداد 21 ہزار 67 ہوگئی۔ اٹلی میں کورونا کے مزید 2972 کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 488 ہوگئی۔فرانس میں کورونا سے 14 ہزار 967 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فرانس میں کورونا سے مجموعی طور پر1 لاکھ 36 ہزار 779 افراد متاثر ہوئے ہیں۔جرمنی میں کورونا سے مزید 67 ہلاکتیں ہوئیں اور مجموعی تعداد 3 ہزار 261 ہوگئی۔ جبکہ مزید 1028 کیسز رپورٹ ہوئے، یوں مجموعی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 100ہوگئی۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 778 افراد ہلاک ہوگئے، مجموعی تعداد 12 ہزار 107 ہوگئی۔برطانیہ میں کورونا کےمزید 5252 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 93 ہزار 873 ہوگئی۔ایران میں کورونا سے مزید 98 ہلاکتیں ہوئیں، اور مجموعی تعداد 4683 ہوگئی۔ایران میں مزید 1574 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور کل تعداد 74 ہزار 877 ہوگئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے 1296 اموات ہوچکی ہیں۔ ترکی میں کورونا کے کیسز کی تعداد61 ہزار 49 ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں