اسپین(پی این آئی)اسپین میں مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے کورونا وائرس سے لڑنے والے مسیحاؤں کے لیے اپنی گاڑیاں وقف کردیں۔مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے بارسلونا کے اسپتالوں کو جانے والے طبی عملے کو مفت سواری کی سروس فراہم کرنے لگے۔عرب میڈیا کے مطابق مارچ میں جب اسپین میں لاک ڈاؤن کا
اعلان کیا گیا تو 6 پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں نے اسپتالوں سے رابطہ کیا کہ وہ ان کے عملے کو بغیر کسی معاوضے کے سواری کی سہولت فراہم کریں گے۔تاہم بڑھتے بڑھتے یہ دو سو رضا کاروں کا نیٹ ورک قائم ہوگیا۔اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد لاک ڈاؤن سے متاثر بے روزگار اور بے گھر افراد کو کھانے پینے کی اشیا اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس بھی عطیہ کر رہے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں